پارٹی کو شکست دینے کے دعوے داروں کو خود شکست کا سامنا کرنا پڑیگا، سابق رکن اسمبلی اویس شاہ

اتوار 10 جون 2018 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے سید اویس شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو شکست دینے کے دعوے داروں کو خود شکست کا سامنا کرنا پڑیگا پی پی کا دور اقتدار اور تاریخی و مثالی کام عوام کے سامنے ہے پی پی کے منتخب نمائندگان سمیت کارکنان و رہنما اقتدار ملے یا نہ ملے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انشاء اللہ پاکستان کے نوجوان وزیر اعظم بنے گے سندھ میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں جواپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ف لیگ کی نصرت عباسی کی جانب سے پی پی کو تنقید کا نشانہ بنانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نصرت سحر عباسی کبھی کبھی احمقانہ بات کر جا تی ہیں و ہ تھوڑا جذباتی ہیں لیکن وہ قابل عزت ہیں ان کے خلاف مزید گفتگو کرنا مناسب نہیں سمجھتا پی پی انتخابات میں تمام جماعتوں کو کلین سوئپ کریگی ۔