عمران خان کیخلاف کیس کوسپریم کورٹ لیکرجائیں گے،افتخارچودھری
عمران خان کے کاغذات نامزدگی کوآرٹیکل 62ایف ون کے تحت چیلنج کریں گے،عمران خان کو پانچوں حلقوں میں چیلنج کریں گے،عمران خان نے اپنے بیٹوں کوظاہرکیا بیٹی کوظاہر نہیں کیا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 جون 2018 20:44
(جاری ہے)
چیف جسٹس افتخار چوہدری نے عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کیس کھلوانے کا اعلان کر دیا ہے۔چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی سیتا وائٹ سے غیر قانونی شادی اور بچے کامعاملہ عدالت لے جائیں گے۔افتخار چودری کامزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کا لیڈر جو بھی ہو اس پر اس قسم کے الزامات نہ ہو۔اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بھی نا اہل کیا گیا ہے لیکن عمران خان کے اوپر کوئی بات نہیں کی جاتی،عمران خان پر سنگین نوعیت کا الزام ہے اس لیے میں اس کیس کو ضرور کھلواوں گا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی ان دنوں عام انتخابات 2018کی تیاری میں مصروف ہے اور پی ٹی آئی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے انتخابی امیدواروں کی شمولیت دیکھ کر ایسا ہی لگ رہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہو گی، البتہ اس صورتحال میں اگر ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کو استعمال کرتے ہوئے مزید انکشافات کیے توعمران خان اور پی ٹی آئی کے سیاسی کیرئیر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایک سوال پرکہا کہ نوازشریف کیخلاف کیس کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے۔ کیوں ایک ایک گواہ پربارہ بارہ دن لگائے جارہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.