عائشہ احد کیس میں عدالت نے حمزہ شہباز کو (آج )طلب کر لیا ، درخواست گزار کوبھی پیش ہونے کا حکم

اتوار 10 جون 2018 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عائشہ احد کیس میں حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو آج ( پیر) کے روز عدالت طلب کر لیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عائشہ احد تشدد کیس کی بھی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عائشہ احد ملک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز شریف دیگر نامزد ملزمان کے خلا ف مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اگر حمزہ شہباز پاکستان میں موجود ہیں تو آج ( پیر) کے روز ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں ۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار عائشہ احد ملک کو بھی عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کر دئیے ۔