سا بق صدر پرویز مشرف نے و طن واپسی کے بدلے گرفتار نہ کرنے کی ضمانت ما نگ لی

دبئی میں خود کو اکیلا محسوس کرتا ہوں، ابھی تک پاکستان جانے کا فیصلہ نہیں کیا ، پر ویز مشرف

اتوار 10 جون 2018 20:50

سا بق صدر پرویز مشرف نے و طن واپسی کے بدلے گرفتار نہ کرنے کی ضمانت ما ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق جنرل (ر) پرویز مشرف نے سپریم کورٹ سے گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دینے پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی میں خود کو اکیلا محسوس کرتا ہوں ابھی تک پاکستان جانے کا فیصلہ نہیں کیا ، پاکستان جانا بھی چاہوں تو پاسپورٹ نہیں ہے ، مجھے گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطا بق وہ اتوار کو دبئی میں افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ملنی چاہیے اور مجھے گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے ، عدالت نے مبہم فیصلہ دیا جس پر الجھن میں پڑ گیا ہوں ۔ عدالتیں انصاف کی فراہی یقینی بنائیں تو واپسی ہو سکتی ہے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ دبئی میں خود کو اکیلا محسوس کرتا ہوں ، ابھی تک پاکستان جانے کا فیصلہ نہیں کیا ، میں پاکستان جانا بھی چاہوں تو پاسپورٹ نہیں ہے ۔