مشا ہد حسین سید کی یقین د ہا نی پر (ن) لیگ کے نا را ض کا ر کنو ں کا احتجاج ختم

از خود کو ئی انٹر ویو نہیں لے سکتا، آ ج تمام امیدوار پا رلیما نی بو رڈ کے سا منے ضرور پیش ہو ں گے، مشا ہد حسین سید

اتوار 10 جون 2018 20:50

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ میں ازخود کوئی انٹرویو نہیں لے سکتا ،(آج) پیر کو تمام امیدوار پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوں گے اس لیے کسی کو بھی احتجاج کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطا بق اتوار کو مشاہد حسین سید مسلم لیگ (ن) ہائوس پہنچے اور انہوں نے ناراض کارکنوں سے مذاکرات کئے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ازخود کوئی انٹرویو نہیں لے سکتا ،(آج) پیر کو تمام امیدوار پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوں گے اس لیے کسی کو بھی احتجاج کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔مشاہد حسین کی یقین دہانی پر ناراض کارکنوں نے احتجاج ختم کرکے سیکرٹریٹ خالی کردیا ۔