Live Updates

الیکشن کمیشن کاحلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے انحراف افسوسناک ہے ‘خواجہ سعد رفیق

این اے 129 اور 131 سے کاغذات نامزدگی کل جمع کرائوں گا اور لاہورکاسب سے بڑاسیاسی دنگل لڑنے کے لئے مکمل طور پر تیارہوں ‘گفتگو

اتوار 10 جون 2018 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کاحلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے انحراف افسوسناک ہے ‘ حلقہ بدلنے کی افواہیں مخالفین کا پراپیگنڈہ ہے،این اے 129 اور 131 سے کاغذات نامزدگی کل جمع کرائوں گا اور لاہورکاسب سے بڑاسیاسی دنگل لڑنے کے لئے تیارہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق سعد رفیق نے کہاکہ میراسابقہ حلقہ این ای129،131اور132میں تقسیم کیا گیا صرف پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کے لئے این ای125کی3ٹکڑے کیے گئے جس پر الیکشن کمیشن کاحلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے انحراف افسوسناک ہے میرے حلقہ بدلنے کی افواہیں مخالفین کا پراپیگنڈہ ہے میں لاہورکاسب سے بڑاسیاسی دنگل لڑنے کے لئے تیارہوں ،این اے 129 اور 131 سے کاغذات نامزدگی کل جمع کرائوں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات