چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثارنے اپنی بیٹی کے ہمراہ فانٹین ہائوس کادورہ‘عید بھی فائونٹیشن ہائوس میں منانے کا اعلان

دورہ کے دوران ذہنی مریضوں کودی جانیوالی طبی سہولتوں پربریفنگ دی گئی‘ کچن کے ناقص انتظانات پر انتظامیہ کو ڈانٹ پلا دی

اتوار 10 جون 2018 20:50

چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثارنے اپنی بیٹی کے ہمراہ فانٹین ہائوس کادورہ‘عید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثارنے اپنی بیٹی کے ہمراہ فانٹین ہائوس کادورہ‘عید بھی فائونٹیشن ہائوس میں منانے کا اعلان ‘دورہ کے دوران ذہنی مریضوں کودی جانیوالی طبی سہولتوں پربریفنگ دی گئی‘ کچن کے ناقص انتظانات پر انتظامیہ کو ڈانٹ پلا دی چیف جسٹس ثاقب نثارجب فائونٹین ہا وس کے دورہ پر آئے تو ایک خاتون مریضہ نے ان سے عید پر گھر جانے کی خواہش کا اظہار کر دیااور کہا کہ عید پر بھی گھر والے یہاں ملنے نہیں آتے اس لئے میں گھر جا نا چاہتی ہوں ۔

جس پر چیف جسٹس بولے آپ اس عیدپرضرورگھرجائیں گی۔انہوں نے خواتین سے پوچھاآپ کوکیاچاہیی جس پر ایک خاتون بولی مجھے عید پر ایک پرفیوم چاہیے ان کا کہنا تھا ٹھیک ہے آپ کو مل جائے گا،خاتون مریضہ پھر بولی نہیں مجھے دو پرفیوم چاہیے جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا آپ کو دو پرفیوم مل جائیں گے،وہ مریضہ کا پھر سے کہنا تھا کہ نہیں مجھے دو بڑے والے پرفیوم چاہیے۔

(جاری ہے)

جس پر ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ آپ کو ساتھ چوڑیاں بھی چاہیے تو وہ بولی نہیں باقی کی سب چیزیں ہیں آپ صرف دو بڑے پرفیوم دلا دیں۔جس پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے فانٹین ہاس کو ایک لاکھ روپے کا عطیہ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام خواتین مریضوں کو چوڑیاں اور پرفیوم دینے کا حکم بھی دے دیا۔

متعلقہ عنوان :