سپریم کورٹ رجسٹری لاہور کے باہردلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ‘ ایک شہری جسٹس اعجاز الاحسن کی گاڑی کے نیچے گھس گیا

اتوار جون 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) سپریم کورٹ رجسٹری لاہور کے باہر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک شہری جسٹس اعجاز الاحسن کی گاڑی کے نیچے گھس گیا۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز الاحسن مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور آئے تو عدالت کے باہر موجود ایک شخص ان کی گاڑی کے آگے آگیا اور گاڑی کے آگے لیٹ گیا۔ اس وقت اور بھی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب جسٹس اعجازالاحسن کی گاڑی رکتے ہی وہ شخص اس کے نیچے پہنچ گیا۔ سکیورٹی عملے نے بڑی مشکل سے شہری کو احتجاج سے منع کیا جسٹس اعجاز کی گاڑی کے نیچے لیٹنے والے شخص کی شناخت منور کے نام سے ہوئی ہے جس کا کہنا ہے کہ اسے نوکری سے نکال دیا گیا ہے اسے بحال کیا جائے۔