Live Updates

عوام اور خواص کیلئے الگ الگ پاکستان بڑا المیہ ہیں،عمران خان

ملک میں کمزور کیلئے قانون کا معیار ایک اور طاقتور کیلئے دوسرا ہے، چیئر مین تحر یک انصاف کا ٹو ئٹ

اتوار 10 جون 2018 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عوام اور خواص کیلئے الگ الگ پاکستان ہمارا بڑا المیہ ہے،کمزور کیلئے قانون کا معیار ایک اور طاقتور کیلئے دوسرا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھی اپنی ٹویٹس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نیب کے پراسیکیوٹر کا بیان کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر نواز شریف کی 1993 سے ملکیت ثابت کرنے کیلئے کافی شواہد موجود ہیں، ظاہر کرتا ہے کہ کیسے کمزور کیلئے قانون کا معیار ایک ہے اور طاقتور کیلئے دوسرا،عوام اور خواص کیلئے الگ الگ پاکستان ہمارا بڑا المیہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ نون لیگی وزرا اور اہل صحافت ان فلیٹس کی حقیقت سے تین برس قبل اس وقت بھی آگاہ تھے جب پاناما لیکس آئیں لیکن اس کے باوجود سیاسی اجلاسوں اور انٹرویوز کا سلسلہ جاری رہا اور یہ سب چپ چاپ وزیرِاعظم نواز شریف کو منی لانڈرنگ، جعل سازی اور فراڈ کرتے اور اپنے بچوں سے جھوٹ کہلواتے دیکھتے رہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ، نیب اور جے آئی ٹی کی تحقیقات پر قوم کا سرمایہ خرچ کیا گیا، تاہم سزا ہونا ابھی بھی باقی ہے۔ یہ کمزور نظام اور اخلاقی دیوالیہ پن کی علامتیں ہیں۔ دنیا کی کس جمہوریت میں منی لانڈرنگ، فراڈ اور جعل سازی میں ملوث وزیرِاعظم پکڑے جانے پر انتہائی بے حیائی سے مظلومیت کا رونا روتے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات