ایمپائر کی انگلی سے اشارے سے کوئی اقتدار میں نہیں آئیگا فیصلہ عوام کے ووٹ سے ہی ہوگا اور شیر ہی کامیاب ہوگا ‘تر جمان (ن) لیگ مر یم اورنگز یب

ہر صورت عام انتخابات بروقت اور شفاف ہونے چاہیے ‘تحر یک انصاف کی ہر خواہش دم توڑ رہی ہے کیونکہ (ن) لیگ میں کوئی ٹوٹ پھوٹ نہیں ہم سب نوازشر یف اور شہبا زشر یف کی قیادت میں متحد ہیں ‘شہبا زشر یف اور مر یم نواز سمیت (ن) لیگ کی قیادت نے کہاں کہاں سے الیکشن میں حصہ لینا ہے حتمی فیصلہ جلد ہوجائیگا ‘(ن) لیگ قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان ایک ہی دن کر یگا اور پارٹی متحد ہو کرہی انتخابی میدان میں آئیگا ‘گفتگو

اتوار جون 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) تر جمان (ن) لیگ مر یم اورنگز یب نے کہا ہے کہ ہر صورت عام انتخابات بروقت اور شفاف ہونے چاہیے ‘ایمپائر کی انگلی سے اشارے سے کوئی اقتدار میں نہیں آئیگا فیصلہ عوام کے ووٹ سے ہی ہوگا اور شیر ہی کامیاب ہوگا ‘تحر یک انصاف کی ہر خواہش دم توڑ رہی ہے کیونکہ (ن) لیگ میں کوئی ٹوٹ پھوٹ نہیں ہم سب نوازشر یف اور شہبا زشر یف کی قیادت میں متحد ہیں ‘شہبا زشر یف اور مر یم نواز سمیت (ن) لیگ کی قیادت نے کہاں کہاں سے الیکشن میں حصہ لینا ہے حتمی فیصلہ جلد ہوجائیگا ‘(ن) لیگ قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان ایک ہی دن کر یگا اور پارٹی متحد ہو کرہی انتخابی میدان میں آئیگا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے تر جمان (ن) لیگ مر یم اورنگز یب نے کہا کہ تحر یک انصاف کا اپنا جو حشر ہو رہا ہے وہ قوم کے سامنے ہیں جہاں تک (ن) لیگ کا تعلق ہے تو پارٹی میں کسی قسم کی ٹوٹ پھوٹ نہیں ہورہی ہے بلکہ پوری پارٹی متحد ہو کر اور ہم انتخابی میدان میں آئیں گے اور عوامی کی عدالت کا فیصلہ بھی (ن) لیگ کے حق میں ہی آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائیگا جمہوریت اور ملک کی مضبوطی کیلئے بروقت شفاف انتخابات ضروری ہیں ۔