دبئی، فون پر انعامات کا لالچ دینے والے 33 غیر ملکی گرفتار

دبئی پولیس کو عوام کی جانب سے 901 پر شکایات موصول ہو ئیں،د ھو کہ دہی کے با عث لوگ 7 لاکھ 80 ہزار درہم کی خطیر رقم سے محروم ہوگئے، د بئی پو لیس

اتوار 10 جون 2018 21:10

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) متحدہ عرب امارات پولیس نے دبئی میں کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون پر لوگوں کو انعامات کا لالچ دینے والے 33 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکیمیڈیا کے مطابق دبئی پولیس کو عوام کی جانب سے 901 پر شکایات موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، ملزمان عوام کو پیسے جمع کروانے کے عوض انعامات کا لالچ دیتے تھے۔

ڈائریکٹر الرشیدیا پولیس بریگیڈیئر سعید حماد بن سلیمان کے مطابق ہمیں اطلاعات موصول ہوئیں کے ڈیرہ کے اپارٹمنٹ میں گروہ کام کررہا ہے جو موبائل فون کے ذریعے لوگوں کو بیوقوف بناتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار 14 ملزمان ڈیرہ کے اپارٹمنٹ میں کئی عرصے سے رہائش پذیر تھے جبکہ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں سمیں اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، سمیں مختلف ناموں پر رجسٹرڈ کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

سعید حماد بن سلیمان کے مطابق مذکورہ ملزمان ٹارگٹ پورا ہوجانے کے بعد سم کارڈ کو ضائع کردیتے تھے، مذکورہ ملزمان کی جانب سے لوگوں کو کہا جاتا تھا کہ 2 لاکھ درہم کا انعام نکلا ہے۔رواں سال مئی میں بھی الرشدیدیا میں موبائل فون پر جعلسازی کے 12 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس میں لوگ 7 لاکھ 80 ہزار درہم کی خطیر رقم سے محروم ہوگئے۔مزید براں کرنل عمر محمد بن حماد کے مطابق دوسرے گینگ کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے مذموم مقاصد میں مصروف عمل تھے، ملزمان کو انگلش اور عربی پر عبور حاصل تھا اور یہ بھی موبائل فون پر لوگوں کو انعامات کی لالچ دے کر رقم لوٹنے میں مصروف عمل تھے۔