کراچی کا امن ہی پاکستان کا امن بن سکتا ہے ، ہم اپنے حصے کا پاکستان اپنے کندھوں پر اٹھا کر لائے ہیں ، جمہوریت تب کہلائے گی جب پاکستان میں بنیادی جمہوریت ہوگی،ایم کیو ایم بہادر آباد کے سربراہ خالد مقبول صدیقی

اتوار جون 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) ایم کیو ایم بہادر آباد کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کسی نے پاکستان کوکچھ نہیں دیا ، کراچی کا امن ہی پاکستان کا امن بن سکتا ہے ، ہم اپنے حصے کا پاکستان اپنے کندھوں پر اٹھا کر لائے ہیں ، جمہوریت تب کہلائے گی جب پاکستان میں بنیادی جمہوریت ہوگی۔وہ اتوار کو کراچی میں افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا ماضی ہمارا منشور ہے ،کسی نے پاکستان کوکچھ نہیں دیا ، کراچی کا امن ہی پاکستان کا امن بن سکتا ہے ، پاکستان کا قرضہ صرف کراچی اتار سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خون بن کر ہماری رگوں میں دوڑ رہا ہے ، ہم اپنے حصے کا پاکستان اپنے کندھوں پر اٹھا کر لائے ہیں ، جمہوریت تب کہلائے گی جب پاکستان میں بنیادی جمہوریت ہوگی۔ ایم کیو ایم بہادر آباد کے سربراہ نے کہا کہ کیسے ممکن ہے جنوبی پنجاب کا صوبہ بنے لیکن جنوبی سندھ کا نہ بنے۔