مظفرگڑھ، زمین کے جھگڑے پر2 خواتین پرتیزاب پھینک دیا گیا

اتوار جون 21:30

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) زمین کے جھگڑے پردوخواتین پرتیزاب پھینک دیا گیا ،ْمظفرگڑھ میں زمین کے جھگڑے پر قریبی رشتے دار گھرمیں گھس کر دو خواتین پرتیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تیزاب سے ایک خاتون کے جسم کا تقریباً 50 فیصد حصہ جھلس گیا ، دوسری خاتون معمولی زخمی ہوئی ،ْمتاثرہ خواتین کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیاگیا ہے،ملزمان اورمتاثرہ خواتین کے خاندان میں زمین کاتنازع چل رہاتھا ،ْدونوں فریقین آپس میں رشتہ دارہیں، واقعہ کامقدمہ درج کیاجارہاہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :