احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت (آج) دوبارہ ہوگی

اتوار 10 جون 2018 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت (آج) پیر کودوبارہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کرینگے ،ْالعزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں استغاثہ کے مرکزی گواہ واجد ضیاء اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے اور ان پر خواجہ حارث ایڈووکیٹ جرح کریں گے ۔لعزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں استغاثہ کے مرکزی گواہ کے بعد نیب کے تفتیشی افسر اپنا بیان قلمبند کرائیں گے ۔