لیگی رہنما سردار اختر اور سردار جاوید اختر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

اتوار 10 جون 2018 21:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن اسمبلی سردار اختر اور سردار جاوید اختر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے مسلم لیگ (ن)کے سردار اختر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ان کے ہمراہ سابق ایم پی اے سردار جاوید اختر نے بھی تحریکِ انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ،ْ دونوں سیاستدانوں نے یہ فیصلہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد کیا۔