پاکستان انجینئرنگ کونسل کا12 اگست کو انتخابات کا اعلان

اتوار 10 جون 2018 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر جاوید سلیم قریشی نے 12 اگست کو انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب رفارمرز اور نان رفارمرز کی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے،نان رفارمرز کو انجینئرز ماضی میں رد کر چکے ہیں ، اس بار بھی دی انجینئرز پاکستان بھاری اکثریت سیفتح حاصل کرے گی،حکومت نے یقین دہانی کے باوجود سروس سٹریکچر کومنظور نہیں کیا، اب وہ انجینئرز کا مقدمہ لے کر عالی عدلیہ کے پاس جا رہے ہیں ، امید ہے شنوائی ہو گی، کونسل میں رفامرز اور نان رفامرز کی جنگ کا آغاز ہو چکا ،بیالیس برسوں میں پی ای سی میں حکومت کرنے والوں نے کچھ نہیں کیا، ہم نے تین برسوں میں واشنگٹن اکارڈ کی مستقل رکنیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ معیاری انجینئرنگ تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے گلی محلوں میں کھلنے والی انجینئرنگ یونیورسٹیوں کو این او سی نہیں دیا۔

(جاری ہے)

انجینئرنگ کلب اور انجینئرنگ اکیڈمی کی بنیاد رکھی ، ملک کی تاریخ میں پہلی بار ڈسکاونٹ کارڈ سے انجینئرز نو سو ملکی اور بین القوامی سطح کے معروف بڑینڈز پر خصوصی رعایت سے مستفید ہورہے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر جاوید قریشی نے کہا کہ انجینئرز نے جو مینڈید ہمیں دیا تھا اسکی مکمل پاسداری کی گء، ہم نے انجیرئننگ کونسل میں تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

پی ای سی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ، آج کونسل کے دفاتر رول ماڈلز ہیں جن میں انجینئرز کے لیے تمام تر سہولیات موجود ہیں۔ انجینئرز کے روزگار کیلییذاتی طور پر ہر ممکن کوشش کی اور بلاآخر بارہ ہزار ینگ انجینئرز کو سپر وائزری لائسنس کی بدولت روزگار فراہم کیا جبکہ بیس ہزار پیڈ انٹرن شپس ینگ انجینئرز کی منتظر ہیں۔ آج انجینئرز کے لیے بائورمیٹرک نظام اور آن لائن رجسٹریشن متعارف کروانے سے نظام میں جدت اور شفافیت آئی ہے۔

ہم نے انٹر نیشنل کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ ستر فیصد پاکستانی انجینئرز کو ملازمت فراہم کرے جس سے انجینئرز کو روزگار کے مزید مواقع میسر ہونگے۔ چیئرمین انجینئرنگ کونسل انجینئر جاوید قریشی نے 12 اگست کو انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب رفارمرز اور نان رفارمرز کی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ نان رفارمرز کو انجینئرز ماضی میں رد کر چکے ہیں ، اس بار بھی دی انجینئرز پاکستان بھاری اکثریت سیفتح حاصل کرے گی۔