آئی جی پنجاب کا سیف سٹی افسران کو فوری طور پر ای چالاننگ شروع کرنے کا حکم

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز نے سیف سٹی افسران کو فوری طور پر ای چالاننگ شروع کرنے کا حکم دیدیا ہے بتایاگیا ہے کہ ایک سال کے دوران 2 دفعہ ای چالاننگ کی آگاہی رسیدیں جاری کی گئیںتھیں لیکن اب تک منصوبے کو باقاعدہ شروع نہیں کیا جاسکا ایکسائز سے بھی تمام گاڑیوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلی گئی ہے آئی جی پنجاب نے مراسلہ میں احکامات جاری کئے ہیں کہ ای چالاننگ شروع کرنے میں کسی جگہ یا ادارے میں مشکل آرہی ہو تو فوری طور پر اسے حل کروایا جائے آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز نے اپنے احکامات میں کہا ہے کہ ابتدائی طور پر ای چالاننگ کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا جائے اور ای چالان سے حاصل ہونے والی رقم ٹریفک پولیس اکائونٹ میں منتقل کی جائے شہر کی مختلف شاہراہوں پر اے این پی آر کیمرے بھی آپریشنل ہوچکے ہیںجبکہ منصوبہ کے آغاز کے حوالے سے سیف سٹی حکام نے کہا ہے کہ چالان جمع کرانے کیلئے بینک کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ابھی ای چالاننگ شروع کرنے میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔