لیسکو کا محکمے کے افسران اور ملازمین کو عیدالفطر پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کااعلان

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) لیسکونے اپنے محکمے کے افسران اور ملازمین کو عیدالفطر پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کااعلان کیا ہے جبکہ لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بونس دینے کی منظوری دیدی ہے لیسکو نے بونس کیلئے سمری بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوائی تھی اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ عیدالفطر سے قبل افسران و ملازمین کو بنیادی تنخواہ بطور بونس دیدی جائیگی ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ وصول کرنے والوں محکمہ کے ریگولر ،کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہ لینے والوں میں شامل ہیں۔