ارجنٹائن کی پرچم بردار کشتی گزشتہ روز لاپتہ ہوگئی ،نوافراد سوار تھے

اتوار 10 جون 2018 21:40

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء)ارجنٹائن کی پرچم بردار کشتی گزشتہ روز لاپتہ ہوگئی ہے جس میں9افراد سوار تھے،یہ بات حکام نے بتائی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تلاشی ٹیم کے اہلکاروں کو اس علاقے سے ایک لاش ملی ہے جہاں کشتی لاپتہ ہوگئی تھی لیکن یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ کیا یہ لاپتہ ہونے والے عملے کا رکن ہے یا نہیں۔ 28 میٹر لمبی دام کشتی ریگل نے ٹریلیو شہر کے مشرق میں 110میل(200کلومیٹر) دور چوبت صوبے کے ساحل کے نزدیک مصیبت میں پھنسنے کا سگنل دیا تھا۔ بحریہ کے دو جہاز اور ایک طیارہ علاقہ چھان رہے ہیں جہاں کشتی سے ایک لائف جیکٹ ملی ہے،علاقے میں دیگر کشتیوں سے بھی لاپتہ عملے کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔