کینیڈا کا بھی یکم جولائی سے امریکی اشیاء پر جوابی ٹیرف عائد کر نے کا اعلان

اتوار جون 21:40

لاملبائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹریڈو نے گزشتہ روز جی سیون اجلاس کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک یکم جولائی سے امریکی اشیاء پر جوابی ٹیرف عائد کرے گا۔

(جاری ہے)

ایلومینیم اور سٹیل کے اوپر نیشنل سیکورٹی کا بہانہ بنا کر ٹیرف عائد کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹریڈو نے کہا کہ یہ ان کینیڈین جنگی فوجیوں کی بے عزتی ہے جو امریکی اتحادیوں کے ساتھ لڑے تھے۔

اور ٹریڈو نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کو بتایا ہے کہ ’’یہ افسوس کے ساتھ ہوگا لیکن یہ بالکل وضاحت اور ثابت قدمی کے ساتھ ہوگا جو ہم1جولائی کو انتقامی اقدامات کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے جیسے امریکیوں نے ہمارے اوپر ناحق طریقے سے ٹیرف عائد کئے ہیں اسی طرح ہم بھی ٹیرف عائد کریں گے‘‘۔