آسٹریا کا مساجد کو بند اور ترک آئمہ کو ملک بدر کرنکا فیصلہ اسلام مخالف ،جواب دیا جائیگا،طیب اردگان

اتوار 10 جون 2018 21:40

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) ترکی کے صدر طیب اردگان نے گزشتہ روز آسٹریا کی جانب سے مساجد کو بند اور ترک آئمہ کو ملک بدر کرنے کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے اور اس فیصلے کو اسلام مخالف قرار دیتے ہوئے اس کا جواب دینے کا وعدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

استنبول میں ایک خطاب کے دوران اردگان نے کہا کہ یہ اقدامات میرے خیال میں دنیا کو صلیب اور ہلال کے درمیان جنگ کی طرف لے جارہے ہیں،ہلال اسلام سے منسوب علامت ہے۔

ان کا یہ بیان ایک دن بعد آیا ہے جب آسٹریا کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ60 کے قریب ترک فنڈز سے کام کرنے والے اماموں اور ان کے خاندانوں کو بے دخل کرسکتی ہے جس کے ذریعے سیاسی اسلام پر کریک ڈاؤن کے دوران7مساجد بھی بند کردی جائیں گی،جس سے انقرہ کے حکام میں غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :