امریکہ،معروف شیف اورفوڈ تبصرہ نگارانتھونی بورڈیان نے خودکشی کرلی

اتوار 10 جون 2018 21:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء)معروف شیف اورفوڈ تبصرہ نگارانتھونی بورڈیان نے خودکشی کرلی ہے یہ بات ٹیلی ویژن نیٹ ورک سی این این نے بتائی ہے ،جس کے ذریعے انہوںنے ’’Parts Unknown‘‘سیریزکیلئے انہوںنے دنیابھرمیں اپنے مداح بنائے ان کی عمر61برس تھی ۔

(جاری ہے)

نیٹ ورک نے ایک بیان میں کہاکہ انتہائی افسوس کے ساتھ ہم یہ تصدیق کرسکتے ہیں کہ ہمارے دوست اورساتھی انتھونی بارڈیون کی موت واقع ہوگئی ہے ۔

عظیم ایڈونچرنئے دوستوں اچھی خوراک اورمشروبات سے لگاؤاورشاندارکہانیوںنے انہیں دنیامیں ایک منفردمقام حاصل تھا،ان کی صلاحیتوں نے کبھی بھی ہماری حیرانگی کوکم نہیں ہونے دیااورہم انہیں بے حدمس کریں گے ،ہماری نیک خواہشات اوردعائیں اس مشکل گھڑی میںان کی بیٹی اورخاندان کے ساتھ ہیں ۔