چیف جسٹس نے خدیجہ کا کیس جسٹس آصف سعیدکھوسہ بنچ کو بھجوا دیا

خدیجہ صدیقی کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ بار کی قرار پر اظہار برہمی

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںگزشتہ روز خدیجہ حملہ کیس کے ملزم کی بریت کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سماعت کی عدالت نے خدیجہ کیس میں ملزم کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کیلئے جسٹس آصف سعید کھوسہ بینچ کو بھجوادی سماعت کے دوران حملہ کیس میں زخمی ہونے والی طالبہ خدیجہ نے روسٹرم پر آکر عدالت کو بتایا کہ میڈیا پر میری کردار کشی کی جارہی ہے مجھے انصاف فراہم کیاجائے چیف جسٹس آف پاکستان نے سماعت کے دوران خدیجہ صدیقی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ بار کی قرارداد پر اظہار برہمی کیا چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے سپریم کورٹ کے خلاف قرارداد کیسے پاس کروائی چیف جسٹس نے اس موقع پر مقدمے میں نامزد ملزم شاہ حسین کے والد سے استفسار کیا کہ آپ نے عدالت کے خلاف مہم کس طرح چلائی چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کسی وکیل کی بیٹی کے ساتھ ایسا ہوتا تو کیا آپ کا رویہ یہی ہوتاچیف جسٹس نے ملزم کی بریت کیخلاف خدیجہ کی اپیل مزید سماعت کیلئے جسٹس آصف سعیدکھوسہ کو بھجوانے کا حکم جاری کر دیا