سرکاری ملازمین اور افسران کو عید الفطر پر ایڈوانس تنخواہ ملنے کے امکانات محدود ہوگئے

اتوار جون 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) سرکاری ملازمین اور افسران کو عید الفطر پر ایڈوانس تنخواہ ملنے کے امکانات محدود ہوگئے ہیں عید الفطر پر ماہ جون کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے پر سرکاری افسران اورملازمین کے حوالے سے معاملہ پیچدہ ہو گیا ہے اس سال عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان 14سے 18جون تک کیا جارہاہے جس کے بعد ایڈوانس تنخواہ ملنا مشکل ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق قانون کے مطابق عید 20تاریخ کے بعد ہو تو ایڈوانس تنخواہ جاری ہو سکے گی ۔ لیکن اس سال عید بیس تاریخ سے پہلے ہیں جس کے باعث سرکاری ملازمین کو تنخواہیں قبل از وقت دینا مشکل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نگران سیٹ اپ اورمالی خسارے کے باعث بھی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے بھی موقف اختیار کیاہے کہ انہیں ایڈوانس تنخواہ نہ دی جائے کیونکہ تنخواہوں کی ادائیگی ایڈوانس ہونے سے عید کے بعدانہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا

متعلقہ عنوان :