مسلم لیگ( ن) نے پاکستان کو روشن کرکے اندھیروں کا خاتمہ اور ملک کو امن کا گہوارہ بنادیا ، چوہدری عامر اقبال سندھو

سیاسی مخالفین امپائر کی انگلی کے پیچھے دوڑ رہے ہیں، انتخابات میں ن لیگ کو شکست دینے کی پلانگ کی جا رہی ہے، کار کنان اور میڈیا سے گفتگو

اتوار جون 21:40

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن )کے صوبائی رہنماء امید وار پی پی حلقہ172 چوہدری عامر اقبال سندھو نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے پاکستان کو روشن کرکے اندھیروں کا خاتمہ اور ملک کو امن کا گہوارہ بنادیا ، سیاسی مخالفین امپائر کی انگلی کے پیچھے دوڑ رہے ہیں، غدار پرویز مشرف کوپاکستانی قانو ن نے پاکستان آنے اورآنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم نامہ جاری،،الیکشن لڑنے کی بھی اجازت ، پرویز مشرف پاکستان آکر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو آل پاکستان مسلم لیگ کو یکجا کرکی25 جولائی کے انتخابات میں ن لیگ کو شکست دینے کی پلانگ کی جا رہی،،عمران خان کی تبدیلی پی ٹی آئی والوں نے دیکھ لی خون دینے والے نظرانداز اور لوٹوں کی فوج میدان میں اتاردی، بلاول بھٹو زرداری مختلف مقامات پر کیمپ لگوادیئے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے لائن میں نہ لگنا پڑے ، ن لیگ کے ریکارڈ ساز ترقیاتی منصوبوں نے دنیا میں ہلچل مچادی، سیاسی مخالفین کو ن لیگ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی نے منہ چھپا نے پر مجبور کر دیا ہے، شور مچانیوالوں کی بجائے 2018میں عوام ووٹ کشادہ شاہراہوں،آمدورفت میں سہولیات فراہم کرنے اور یونیورسٹیاں بنانے والوں کودیں گے،وہ ان خیالات کا اظہارجودھو دیر اپنے فارم پر کار کنان اور میڈیا سے گفتگو میں کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ پر لگنے والے الزامات عوام کی عدالت میںاور 2018کے انتخابات میںبھی سرخرو ہوگی، ملک میں تبدیلی عوام کی خدمت کرنے سے آئے گی ملک میں چاروں طرف ایک واری فیر شیر شیر کی آوازیں گونج رہی ہیں میاں شہباز شریف نے شفا فیت کے کلچر کو پر وان چڑھا کر پوری دنیا میں شہرت حاصل کی ہے، پاکستان کے چاروں صوبوں میں ن لیگ نے عوامی خدما ت کے نئے ریکارڈقائم کرنے پرعالمی ادارے بھی شفاف پالیسیوں کے معترف ہیں ، ن لیگ کی حکومت مشکلات کے باوجود ملک و قوم کی خدمت میں کوئی فرق نہیں آنے دیا، نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والے کچھ کرنے کی بجائے رکاوٹیں پیدا کرکے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو عوام آئندہ الیکشن میں مسترد کرکے ثابت کریں گے کہ عو ام کی خدمت کرنے والوں کاہی ووٹ پر حق ہی