Live Updates

مسلم لیگ ن میرٹ پر یقین رکھتی ہے ،قائدین ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے، ملک محمد افضل کھوکھر

اتوار 10 جون 2018 21:40

ْرائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) امیدوار قومی اسمبلی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ مسلم لیگ ن میرٹ پر یقین رکھتی ہے ،قائدین ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے ،لوٹا تحریک میں ٹکٹوں کی لڑائی پوری قوم نے دیکھ لی ہے ،عمران خان نے لوٹوں کو ٹکٹ دیکر نئے پاکستان کی رونمائی کردی ہے ،ن لیگ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی ،وہ ان خیالات کا اظہار کھوکھر پیلس میں میڈیا سے کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن کا بیانیہ درست ہے ،ووٹ کو عزت دو ہی جیت کا نعرہ ثابت ہوگا ،انہوں نے کہا کہ آئندہ ہماری حکومت کا سب سے پہلا اقدام پانی کی قلت کے خاتمہ کیلئے ڈیم بنانا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری سے توقع ہے کہ وہ شفاف الیکشن کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کریں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات