سپین: بچوں کی فحش تصاویر بانٹنے کے جرم میں دو درجن افراد گرفتار

اتوار جون 21:40

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) ہسپانوی پولیس نے بچوں کی فحش تصاویر بانٹنے کے جرم میں چوبیس افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ مشتبہ ملزمان میں برطانیہ،، گھانا، پاکستان اور اکواڈور کے شہری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے مزید آٹھ ایسے افراد کی شناخت بھی کر لی ہے، جن پر شبہ ہے کہ وہ فیس بک اور اسکائپ کے ذریعے بچوں کی ایسی تصاویر عام کرنے میں ملوث ہیں۔ یہ گرفتاریاں ملک کے مختلف حصوں میں اتوار کو کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئیں۔