ملک ،قوم کی خوشحالی سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی،چوردروازوں سے اقتدار کے متلاشی عوام کے خیرخواہ نہیں،سعیدہ مشتاق

آئندہ انتخابات میں دھرنے،لاک ڈائون اور جھوٹ کی سیاست کرنیوالے عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے،مسلم لیگی رہنما

اتوار 10 جون 2018 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی نائب صدر سعیدہ مشتاق نے کہاہے کہ پاکستان کی باشعور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو آئندہ الیکشن میں کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے،عوام کی خدمت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مشن ہے،الزامات کی خاطر میں لائے بغیر ترقی کا سفر جاری رہے گا،چوردروازے سے حصول اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کوآئندہ عام انتخابات میں مایوسی ہوگی،پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی سے بڑ ھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہو سکتی،چور دروازوں سے اقتدار کے متلاشی عوام کے خیبرخواہ نہیں،عوام بھی ایسے عناصرکاعوام بھی 2018ء کے انتخابات میں محاسبہ کریں گے،تبدیلی کے دعویداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے،آئندہ انتخابات میں دھرنے،لاک ڈائون اور جھوٹ کی سیاست کرنیوالے عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے،نئے جھوٹ بولنے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،2018ء منفی سیاست کرنیوالوں کیلئے احتساب کا سال ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماسعیدہ مشتاق نے کہاکہ عوام ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کے سارے اقدامات کو یاد رکھیں گے،منفی سیاست اور ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کی پروا کئے بغیر ترقی کے ایجنڈے پر عملدرآمد کیااورعوام کی ترقی مخالفین کی منفی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے،ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے کہ ہمارا ہر قدم ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے آگے بڑھاہے۔