Live Updates

نوازشریف نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا،ملک اختر اعوان گولڑہ

قوم کارکردگی کی بنیا د پر ووٹ دیکر ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ(ن) کوکامیاب بنائے گی،مسلم لیگی رہنما

اتوار 10 جون 2018 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنماملک اختر اعوان گولڑہ نے کہاہے کہ جو لوگ آج چور دروازے سے حصول اقتدار کیلئے منفی سیاست کررہے ہیں وہ یاد رکھیں کہ آئندہ عام انتخابات میں قوم کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ(ن) کو کامیاب بنائے گی ،چوردروازے سے اقتدار حاصل کرنے والوں کے مقاصد پورے نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کسی اور کے لکھے ہوئے سکرپٹ پر اداکاری کررہے ہیں،پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،ماضی میں جو حال ق لیگ کا ہوا ہے پی ٹی آئی کا انجام بھی ایسا ہی ہوگا،پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستا ن کی خالق جماعت ہے جس کی قیادت پاکستان سے حقیقی معنوں میںمحبت کرنے والے کررہے ہیں۔مسلم لیگی رہنما ملک اختر اعوان گولڑہ نے کہاکہ پاکستان میں آج تک جتنے بھی میگاپروجیکٹس آئے میاں نوازشریف کی قیادت میں آئے،میاں نوازشریف نے مشکل حالات میں بھی پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا،بے جاتنقید کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے اپنے اپنے صوبوں میں کونسا تیر مارا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات