عوامی سہولت ،شاپنگ مالز اور میگا سٹورز میں ڈپٹی کمشنر ریٹ کائونٹرز قائم

عوام میگا سٹورز اور شاپنگ مالز میں ڈی سی ریٹ کائونٹرز سے سرکاری ریٹ میں معیاری اشیاء خرید سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور

اتوار 10 جون 2018 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے شاپنگ مالز اور میگا سٹورز میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء سرکاری ریٹ پر فراہم کر نے کے لیے ڈپٹی کمشنر ریٹ کائونٹر قائم کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے الفتح مال یونیورسٹی روڈ میں ڈپٹی کمشنرپشاور ریٹ کائونٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ ، تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، الفتح مال سمیت پشاور کے دیگر شاپنگ مالز اور میگا سٹورز کے مالکان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے ڈی سی ریٹ کا ئونٹر کا افتتاح کر تے ہوئے کہا کہ ان کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پشاور کے اکثر میگا مالز میں ضلعی انتظامیہ کے سرکاری نرخ نامے میں درج نرخوں سے زیادہ پر اشیا ء فروخت کی جاتی ہیں جس پر انھوں نے تاجران کے ساتھ اجلاس میں ان کو قائل کیا کہ عوام کی سہولت کے لیے میگا سٹورز میں ایک ایسا کا ئونٹر قائم کیا جا ئے جس میں عوام کو ضلعی انتظامیہ کے سرکاری ریٹ پر معیاری اشیاء فراہم کی جا سکیں اس سلسلے میں تاجران نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کر وائی او پشاور کے میگا سٹورز اور مالز میں ڈی سی ریٹ کائونٹر قائم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ان ڈی سی ریٹ کائونٹر میں عوام کو ضلعی انتظامیہ کی جاری کر دہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق معیاری اشیاء فراہم کی جائیں گی ۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ میگا سٹورز اور شاپنگ مالز میں قائم ڈی سی ریٹ کائونٹر ز سے سرکاری نرخ نامے کے مطابق خریداری کریں بصورت دیگر ضلعی انتٖظامیہ کی ہیلپ لائن 1052 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :