17 جو ن کو پشاور میں این اے 28 متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام عیدملن پارٹی ہوگی

سراج الحق ، مولانا شجاع الملک اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین شریک ہوں گے

اتوار 10 جون 2018 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل پشاور و سابق ممبرقو می اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ 17 جون کو ترناب فارم میں عید ملن پارٹی سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور دیگر مرکزی صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔ وہ عید ملن پارٹی کے تیاریوں کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرر ہے تھے ۔ صابرحسین اعوان نے کہا کہ عید ملن پارٹی سے جمعیت علماء اسلام (ف) اور ایم ایم اے میں شامل دیگر جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل ملک میں بڑی قوت اور حقیقی متبادل بن کر سامنے آیا ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ 2018کا الیکشن سیکولر ازم کیلئے موت اور امریکہ کے آلہ کاروں کیلئے شکست کا دن ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کسی مولوی یا پیر کا نہیں ،یہ اللہ کی بادشاہت اور اللہ کے رسول ﷺ کی شریعت کا نظام ہے ،انہوںنے کہاکہ ہماری سیاست کا مرکز محور ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ ہے اور اسی عظیم مقصد کے حصول کیلئے ایم ایم اے دوبارہ میدان میں آئی ہے ۔