ایم ایم اے نے اپنے دوراقتدارمیںعوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوںپرحل کیا،حاجی غلام علی

اتوار 10 جون 2018 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) جے یوآئی کے مرکزی رہنماوایم ایم اے کے این اے 27پرنامزدامیدوارحاجی غلام علی نے کہاہے کہ ایم ایم اے نے اپنے دوراقتدارمیںعوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوںپرحل کیاعوام کوسہولیات کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی کاسامنانہیں تھا،تعلیم کے شعبہ میں نمایاںاصلاحات کی گئیں،عوام کو انصاف کی بلاتفریق فراہمی کوممکن بنایاگیا،گزشتہ ایک دہائی میں صحت اورتعلیم کے شعبوںکاجنازہ نکلاگیاہے،کبھی پختونوںکے حقوق کی جنگ توکبھی تبدیلی کے نام پر عوام کے دھوکہ کیاگیا،ملازمتوںکی باقاعدہ منڈیاںلگتی رہیں،تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کے ہاتھوںتنگ آکرخودسوزی کرنے پرمجبورہوگئے ہیں،صوبے میں یہودی ایجنڈے پرجاری کام کو اب پورے ملک میںوسط دینے کی سازی کی جارہی ہے،جس کی خاطر پی ٹی آئی کے دیرینہ وکرروںکی بجائے ٹکٹ مفادپرست ٹولے کودیئے گئے ہیں،حاجی غلام علی نے مزیدکہاکہ اسلام کے خلاف جاری تمام سازشوںکوناکام بنانا بحیثیت مسلمان ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،خیبرپختونخواکے غیرت مندعوام جولائی کوہونیوالے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے امیدواروںکوکامیاب بناکرملک بھرسے فحاشی،عریانی،بے حیائی ،جھوٹ،منافقت اوربے ہودہ سیاست کے خاتمے کویقینی بنائیں،ان شاء اللہ ایم ایم اے اقتدارمیں ملک کوترقیافتہ ممالک کی صف میںلاکھڑاکریگی،حاجی غلام علی نے کہاکہ صوبے اورخاص کرپشاورکی ترقی نوجونواںکوباعزت روزگارغریب عوام کوصحت کی سہولتوںسمیت اے این 27کے بجلی کادیرینہ مسئلہ حل کرینگے،52دیہات کے بجلی بقایاجات کا تنازعہ حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے اس بقایاجات کومعاف کرانے اورعلاقہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی کویقینی بنائینگے،انہوںنے عوام اورخصوصاًنوجونواںسے اپیل کی گزشتہ پانچ سالوںمیں منتخب اراکین نے قوم سے ووٹ لیکران کے مسئلہ حل کرنے کی بجائے اضافہ کیا،اب وقت آگیاہے کہ قوم ایم ایم اے کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرکے مغربی تہذیب کے خاتمہ اورمسئال کے حل کیلئے اپنااہم کردار اداکریں۔