کالاباغ ڈیم پاکستانی معیشت کیساتھ انسانی زندگیوں کیلئے بھی ناگزیر ہے،عثمان غنی کمبوہ

اتوار 10 جون 2018 21:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) کالاباغ ڈیم پاکستان کی معیشت کیساتھ ساتھ انسانی زندگیوں کیلئے بھی از خود ضروری ہے اگر کالاباغ ڈیم کو تعمیر نہ کیا گیا تو ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے پانی کی ایک ایک بوند کا حصول ناممکن ہوجائیگا ان خیالات کا اظہار سابق سینئر وائس پریزیڈنٹ سرگودھا چیمبر آف کامرس عثمان غنی کمبوہ‘ ملک عبدالغفار‘ شکیل بھٹی‘ حافظ محمد اکرم‘ مرزا عبدالستار‘ رانا محمد ضیاء‘ ساجد قریشی‘ شیخ سہیل پپی‘ مرزا محمد اکرام‘ سابق صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس مرزا فضل الرحمن‘ پیر رائو ظفر رائے پوری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ کالاباغ ڈیم کی مخالفت کررہے ہیں انہیں پاکستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں کالاباغ ڈیم سے پاکستان کی بقاء منسلک ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت کا اسی طرح مقابلہ کیا جاسکتا ہے اگر کالاباغ ڈیم کا نام پسند نہیں ہے تو اس کا نام تبدیل کردیا جائے اس ڈیم سے کسی بھی صوبے کو کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ پانی ذخیرہ کرکے بنجر زمینوں کو سیراب کیا جاسکے کالاباغ ڈیم کی تعمیر میں پاک فوج اپنا اہم کردار ادا کری