سرگودھا ،اتوار بازاروں میں خریداروں کا رش معمول سے زیادہ رہا

اتوار 10 جون 2018 21:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) اتوار بازاروں میں خریداروں کا رش معمول سے زیادہ دیکھنے میں آیا عید الفطر سے قبل آخری اتوار کی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد خریداری کیلئے بازاروں میں آئی اتوار کے روز گرمی کی شدت بھی قدرے کم تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے دن کے اوقات میں بھی خریداری کی جبکہ رات کے اوقات میں بازاروں میں دن سے زیادہ رش دیکھنے میں آیا خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے گزشتہ سال جو سوٹ 1000 روپے کا تھا اب وہ 1500 روپے کا ہوگیا ہے اسی طرح جوتے اور دیگر اشیاء جن میں چوڑیاں‘ مہندی‘ لپ سٹک اور جن میں دیگر میک اپ کا سامان وغیرہ شامل ہے وہ بھی مہنگا ہوا ہی

متعلقہ عنوان :