سرگودھا،کروڑوں روپے کی لاگت سے شاہرائوں پر لگائی جانیوالی لائٹس خراب

اتوار 10 جون 2018 21:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) کروڑوں روپے کی لاگت سے شہر کی مختلف شاہرائوں پر لگائی جانیوالی لائٹس خراب ہونا شروع ہوگئی ہیں جس سے خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے پی ایچ اے سمیت مختلف اداروں کی جانب سے اوور ہیڈ برج اور شہر کی مختلف شاہرائوں پر سٹریٹ لائٹس لگائی گئیں جو چند روز بعد ہی خراب ہونا شروع ہوگئی ہیں ان کی دیکھ بھال کیلئے بھی عملہ نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ لائٹس چند دنوں کے بعد ہی بند ہوگئی ہیں جو لائٹس جل رہی ہیں ان میں سے بھی کئی لائٹس جل بجھ رہی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ نیب اور اینٹی کرپشن ان لائٹس کی خریداری میں گھپلوں کا نوٹس لے اور ناقص لائٹس خریدنے والے افسران کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے دوسری طرف متعلقہ اداروں کے افسران کا کہنا ہے کہ لائٹس بینرز وغیرہ لگنے کی وجہ سے ان کے کنکشن ہل جاتے ہیں جن کو درست کیا جارہا ہی

متعلقہ عنوان :