سرگودھا ،زمینوں کی خرید و فروخت کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے آن لائن احکامات پرعملدرآمد نہ ہوسکا

اتوار 10 جون 2018 21:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) زمینوں کی خرید و فروخت کے عمل کو شفاف بنانے اور مربوط مانیٹرنگ کیلئے ڈی سی ویولیوایشن ریٹس کو آن لائن کرنے کے احکاما ت پر عملدرآمد افسران بالا کی عدم توجہی کا شکار ہو کر رہ گیا جس پر صوبائی حکام نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے تین دن میں تفصیلات بھجوانے کے حکم جاری کیا ہے ، ذرائع کے مطابق زمینوں کے ڈی سی ریٹس کے تنازعات جہاں رجسٹریوں کے حوالے سے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں وہاں حکومتی خزانے کو بھی سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جس پر حکومت نے مالی سال 2018-19کے مجوزہ ڈی سی ریٹس آن لائن کرنے کے لئے نئے ریٹس طے کر کے 15مئی تک ارسال کرنے کاٹاسک دیا تھا مگر اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا،جس پر گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن ای سٹیمپ پی آئی ٹی بی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو ہدایت کی ہے کہ تین دن میں عملدرآمد یقینی بنا کر ایک آفیسر کو ریکارڈ سمیت بھجوایا جائے

متعلقہ عنوان :