سرگودھا ، بازاروں میں لٹکتی بجلی کی تاریں موت کو دعوت دینے لگیں

اتوار جون 21:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) شہر کے صرافہ بازار ‘ امین بازار‘ اردو بازار‘ گولچوک‘ فیصل بازار‘ ریل بازار‘ کارخانہ بازار‘ محمدی بازار‘ مسلم بازار‘ آزاد روڈ‘ سٹی روڈ سمیت دیگر بازاروں کے ساتھ ساتھ رہائشی آبادیوں میں گھروں کی دیواروں کے ساتھ لٹکتے ہوئے بجلی کے تارانتہائی رسک بنے ہوئے ہیں، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ڈائریکشن کے مطابق افسران بالا نے آئندہ برسات کی آمد کے پیش نظر خصوصی آپریشن کیلئے واپڈا افسران کو اقدامات کی ہدایت کی تھی اس حوالے سے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے جس کے باعث یہ خطرناک بجلی کے تار انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بنتے جارہے ہیں،اس سلسلہ میں تاجروں اوررہائشی آبادیوں کے مکینوں کی شکایات کا بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا جن کا کہنا ہے کہ قبل ازیں کئی واقعات میں بھاری مالی و جانی نقصان ہو نے باوجود ایکشن نہ لینا باعث حیرت ہے ارباب اختیار نوٹس لیں

متعلقہ عنوان :