سرگودھا ،570 غیر فعال رورل واٹر سپلائیز فعال نہ ہونے سے عوام کو پینے کے پانی کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا

اتوار 10 جون 2018 21:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی 570 غیر فعال رورل واٹر سپلائیز فعال نہ ہونے سے عوام کو پینے کے پانی کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے صوبہ بھر کی دیہی عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر کی 874 غیر فعال واٹر سپلائیز کو چالو کرنے کے لئے تقریباً ایک ارب کے فنڈز مختص کرتے ہوئے فنڈز جاری کیے تھے۔

بعد ازاں محکمہ کی جانب سے باوجود فنڈز کا مطالبہ کے باوجود مزید فنڈز جاری کرنے کی بجائے اس منصوبہ کو ہی ٹھپ کر دیا گیا ہے۔ جاری ہونے والے فنڈز سے صرف 274 واٹر سپلائیز ہی فعال ہو سکی ہیں، سرگودھا ڈویژن میں مجموعی طور پر 83 واٹر سپلائیز کام نہیں کر رہی ہیں۔ جس سے ان علاقوں کے مکینوں کو پینے کے پانی کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہی

متعلقہ عنوان :