Live Updates

گگو منڈی،پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ہدری خالد محمودچوہان کی آ زاد الیکشن لڑنے کی تیاریاں شروع

اتوار 10 جون 2018 21:40

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ضلعی صدر پی ٹی آئی ہدری خالد محمودچوہان کی آ زاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کی تیاریاں شروع ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر چوہدری خالد محمودچوہان نے انہیں NA .162کا ٹکٹ نہ دینے پر بطور آ زاد امید وار الیکشن لڑنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق چوہدری خالد محمود چوہان نے تحصیل بورے والا میں آ زاد پینل تشکیل دینے کے لیے پی ۔ٹی ۔آ ئی کا ٹکٹ نہ ملنے والے والے سیاست دانوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔زرائع کے مطابق چوہدری خالد محمود چوہان NA.162۔سردار خالد نثار ڈوگر PP.230اور پیر ہمائوں افتخار چشتی PP.229سے بطور آ زاد امید وار ہوں گے اگر یہ آذاد پینل تشکیل پا گیا تو حلقہ میں مسلم لیگ اور پی۔ ٹی۔ آ ئی دونوں کے لیے نقصان کا باعث بنے گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات