پی پی جیکب آبادمیں بغاوت پارٹی نے ٹکٹ نہ دی تو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا، پی پی کے سینئر رہنماء غلام محمد شہلیانی کا اعلان

اتوار 10 جون 2018 21:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) پی پی جیکب آبادمیں بغاوت پارٹی نے ٹکٹ نہ دی تو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا پی پی کے سینئر رہنماء غلام محمد شہلیانی کا پریس کانفرنس میں اعلان اپنی ہی پارٹی کے سابق وزیر پر کرپشن کے الزامات لگادیے مقامی قیادت پر پارٹی قیادت کو گمراہ کرنے کا الزام تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ایک قومی اورتین صوبائی حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پی پی میں اختلافات شدید ہوگئے ہیں جس کے باعث ابھی تک پی پی کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کو اعلان نہیں کیاگیا پی پی کے سینئر رہنمائ فیڈرل کونسل کے رکن غلام محمد شہلیانی نے گڑھی خیرومیں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس تھری گڑھی خیرو کے صوبائی حلقے پر اگر پارٹی نے ٹکٹ نہ دی تو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوںگا پی پی کا بانی رکن ہوں شہید محترمہ بینظٰیر بھٹو نے ہمیشہ مجھے ٹکٹ دی انہوں نے کہاکہ میرابیٹا میر علی گوہر شہلیانی قومی حلقے پر الیکشن لڑے گا انہوں نے مزیدکہاکہ 50سال سے پی پی میں ہوں شہید ذوالفقارعلی بھٹونے میرے والد کوٹکٹ دی جو ایم پی اے منتخب ہوئے اورمجھے سینیٹر بنایاگیا اس کے بعد شہیدمحترمہ بینظیر بھٹونے مجھے یا میرے بیٹوں کو پی پی کی ٹکٹ دی ہم نے ہمیشہ پی پی کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ہے اب سننے میں آرہاہے کہ پارٹی کی جانب سے نظراندازکرکے جکھرانی برادری کو ٹکٹ دی جارہی ہے جو ہم سے اورگڑھی خیرو کی عوام سے ناانصافی ہے ہم سے سیٹ چھین کر دیوارسے لگایاجارہاہے انہوں نے کہاکہ گڑھی خیرو میں کام کرنے کا دعویٰ کرنے والے یہ بتائیں کہ انہوں نے کرپشن کتنی کی ہے گڑھی خیرو کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹاگیا پراب ایسانہیں ہونے دیں گے گڑھی خیرو کے باسی لاوارث نہیں ہیں انہوں نے الزام لگایاکہ اسپتال ،اسٹیڈیم ،بائی پاس ،لائبریری ،کرکٹ گراؤنڈ ،بس اسٹینڈ اوردیگر منصوبوںمیں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی انہوں نے خدمت کے بجائے کرپشن کی ہے انہوں نے بتایاکہ میں نے پی ایس تھری اورمیرے بیٹے علی گوہر شہلیانی نے این اے 196پر نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں ہم الیکشن میں ثابت کریں گے کہ عوام کس کے ساتھ ہے ہم پی پی کے خلاف نہیں ہیں پرمقامی قیادت کے خلاف ہیں جو قیادت کو گمراہ کررہی ہے ۔