Live Updates

پرویز الہی میرٹ زدہ ہے ،این اے 65 سے ق لیگ سے اتحاد ہواتو پی ٹی آئی کو نقصان ہو گا،سردار منصورحیات ثمن

پارٹی قیادت کو ق لیگ کے ساتھ اتحاد کے فیصلہ پر غور کر نا ہو گا،احتجاجی رہنماء

اتوار 10 جون 2018 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) پرویز الہی میرٹ زدہ ہے ،این اے 65 سے اگر ق لیگ سے اتحاد ہواتو پی ٹی آئی کو نقصان ہو گا،میرے حلقے این اے 65 سے بلے کا نشان ہی ختم کر دیا گیا، پارٹی قیادت کو ق لیگ کے ساتھ اتحاد کے فیصلہ پر غور کر نا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز چکوال سے احتجاج کے لیے آئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار منصورحیات ثمن نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے ساتھ اتحاد پرکارکنا ن مایوس ہیں،پرویز الہی میرٹ زدہ ہے ،این اے 65 سے اگر ق لیگ سے اتحاد ہواتو پی ٹی آئی کو نقصان ہو گا،میرے حلقے این اے 65 سے بلے کا نشان ہی ختم کر دیا گیا،پارٹی قیادت کو ق لیگ کے ساتھ اتحاد کے فیصلہ پر غور کر نا ہو گا جبکہ کرنل(ر) سلطان سرخرو نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے امیدواروں میں سے کسی کو ٹکٹ دے ہم سب اس کے ساتھ ہوں گے ،میں نے ضمنی انتخاب میں 52ہزار ووٹ لئے ہیں ۔حکیم نثار نے کہا کہ اپنے امیدوار کو ٹکٹ دے کر پی ٹی آئی کامیابی حاصل کر سکتی ہے،اگر ق لیگ سے اتحاد کا فیصلہ تبدیل نہ ہوا توکارکن تنظیم کے کنٹرول سے باہر ہوں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات