عید الفطر میں چند روز باقی ہیںلیکن مہنگائی میں کمی کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ، مہرین انور راجہ

اتوار جون 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ عید الفطر میں چند روز باقی ہیںلیکن مہنگائی میں کمی کرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ، ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ماہ رمضان میں کہیں پرائس کنٹرول کمیٹی نظر نہیں آئی ، عوام مہنگے داموں اشیا ضرورت خریدتے رہے ،پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی رہیں لیکن کسی نے اس معاملہ کا نوٹس نہیں لیا ،انہوں نے کہاکہ مہنگائی سے عوام سخت پریشانی کا شکاررہے ، عوام کو سستی اشیا کی فراہمی کے لئے کسی سطح پر اقداما ت نہیں کئے گئے ، مہنگائی او رلاقانونیت کی وجہ سے عوام افسردگی کاشکار ہیں ، عید الفطر کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :