Live Updates

تحریک انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں جو جماعت ٹکٹوں کے امیدواروں کیلئے میرٹ پر پورا نہیں اتری وہ ملک میں کیا میرٹ لائے گی،عابد حسین صدیقی

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں جو جماعت ٹکٹوں کے امیدواروں کے لئے میرٹ پر پورا نہیں اتری وہ ملک میں کیا میرٹ لائے گی۔

(جاری ہے)

عمران خان میاں برادران کی طرح صرف نعرے اور تقریریں کرتے ہیں عملی اقدامات کے پی کے میں پانچ سالوں میں عوام کو نظر نہیں آئے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے انتخابات سے قبل کئے گئے ایک بھی وعدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا سب سے بڑا مسئلہ انرجی بحران پہلے سے زیادہ شدت اختیار کر چکا ہے عام آدمی کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔

صحت اور تعلیم کے شعبے کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ قومی ادارے اور معیشت تباہی کے دھانے تک پہنچ چکے ہیں اب عوام کی عدالت کا نعرہ لگانے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی عوام باشعور ہیں وہ اپنا ن لیگ اور پی ٹی آئی کو مسترد کر دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات