شکست کے خوف سے کوئی لیگی رہنما لاہور سے ٹکٹ نہیںلے رہا،25جولائی کو لاہور بھی ن لیگ سے چھن جائے گا، ڈاکٹر نوشین حامد

اتوار جون 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ شکست کے خوف سے کوئی لیگی رہنما لاہور سے ٹکٹ نہیں لے رہا۔25جولائی کو لاہور بھی ن لیگ سے چھن جائے گا۔۔پنجاب میں گزشتہ دس سالوں سے بادشاہت قائم تھی لیکن مرتبہ اس کرپٹ کادان کو دوبارہ اقتدار نہیں ملے گا۔گڈگورننس کا دعوہ کرنے والوں نے مال بنائو پالیسی کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے گزشتہ الیکشن سے بھی سبق سیکھا ہے اس الیکشن میں ن لیگ کو دھندلی کا بھی موقعہ نہیں ملے سکے ۔سرکاری ملامزین کے سہارے الیکشن جیتنا ن لیگ کا وطیرہ بن چکا تھا ۔موجودہ نگران حکومت شفاف الیکشن کو یقینی بنائے۔ان کا مزید کہنا تھا عمران خان کا کرپشن کیخلاف اعلان جنگ کامیاب ہو چکا ہے ہم نے 126دن کا دھرنہ پاکستانی قوم کیلئے دیا تھا جس کے ثمرات اب سامنے آرہے ہیں نواز شریف اور اس کے اتحادیوں کا بھی بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے ۔