Live Updates

تحریک انصاف کے الیکشن کیلئے مضبوط امیدواروں کی فہرست دیکھ کر ہوش اُڑ گئے ہیں، سعدیہ سہیل رانا

بے جا تنقید اور پراپیگنڈہ کر کے تحریک انصاف میں پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں،اپنے مزموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،بیان

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے الیکشن کے لئے مضبوط امیدواروں کی فہرست دیکھ کر ہوش اُڑ گئے ہیں اور بے جا تنقید اور پراپیگنڈہ کر کے تحریک انصاف میں پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مزموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تحریک انصاف کا ہر کارکن پارٹی قیادت کے فیصلوں سے متفق ہے کیونکہ ہر کارکن جانتا ہے کہ ہماری قیادت میرٹ سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ملک پر ستر سالوں سے اقتدار کے مزے لینے والوں کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے اسی لئے وہ ہاتھ پائوں مار کر اپنے سیاسی مستقبل کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات