کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخر ی روز

چھٹی کے باوجود الیکشن کمیشن کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری رہا مریم نواز نے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

اتوار جون 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) الیکشن 2018ء کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج(پیر کو ) آخر ی روز ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز بھی چھٹی کے باوجود الیکشن کمیشن کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری رہاسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے مریم نواز نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 125 اور این اے 127 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 173 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے مریم نواز شریف کے کاغذات ن لیگی رہنماء تنویر ضیاء بٹ نے جمع کروائے جبکہ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 134 کیلئے کاغذات نامزدگی فارم وصول کر لئے ہیں خواجہ سعد رفیق کے کاغذات ان کے نمائندے نے ریٹرنگ آفیسر سے وصول کئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء پرویز الٰہی نے بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے پرویز الٰہی نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 69 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 69 سے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کر لئے ہیں جبکہ پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے بھی پی پی 30 سے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروادئیے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عبدالعلیم خان،،شفقت محمود ،شعیب صدیقی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے دئیے جبکہ مسلم لیگ ن کے غزالی سلیم،حناپرویز بٹ ،اختر حسین بادشاہ نے پی پی 169 اور پی پی168جبکہ چوہدری شہزاد نے پی پی 154 اور ڈاکٹر محمد قصور نے پی پی 161 سے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروا دئیے ہیں جبکہ راہ حق پارٹی کے شوکت حیات نے پی پی 162 کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں تحریک انصاف کے ملک ندیم عباس نے پی پی 161 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں اسی طرح تحریک لبیک کے عمران اکبر نے پی پی 159 سے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروا دئیے ہیںواضح رہے کہ کاغذات نامزدگی فارم جمع کروانے کا آج آخری روز ہے۔