لیسکونے محکمے میں جونیئر کلرکوں سمیت دیگر آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) لیسکونے محکمے میں جونیئر کلرکوں سمیت دیگر آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں بتایاگیا ہے کہ طلب کی درخواستوں کے مطابق جونیئر کلرکوں کیلئے 5 فیصد کوٹہ جبکہ اقلیتوں کیلئی3 فیصد خصوصی کوٹہ مقرر کیا ہے گریڈ 11 کے سٹور کیپر ،سب انجینئرز کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئیں ہیں جبکہ گریڈ9 کے اے سی مکینک ،ٹیکنیکل آپریٹرز ،گریڈ 7 کے باورچی کیلئے بھی درخواستیںطلب کی گئیں ہیں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت مڈل اور تجربہ 5 سال جبکہ ڈپلومہ ہولڈرز ہونا ضرروی ہے گریڈ 3 کے سینٹری ورکرز ،مالی چوکیداروں کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔