سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی آمد

سینکڑوں مظاہرین مطالبات کی حمایت کیلئے پہنچ گئے،مظاہرین ان کی گاڑی کی جانب سے دوڑ پڑے، مطالبات کی داد رسی کی اپیل چیف جسٹس نے مظاہرین کو اپنے چیمبر میں باری باری بلا کر مسائل سنے

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی آمد کے موقع پر سینکڑوں مظاہرین سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر اپنے مطالبات کی حمایت کیلئے پہنچ گئے مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کی حمایت کیلئے نعرے درج تھے چیف جسٹس آف پاکستان کی آمد کے موقع پر مظاہرین ان کی گاڑی کی جانب سے دوڑ پڑے اور ان سے اپنے مطالبات کی داد رسی کی اپیل کی بعدازاں چیف جسٹس آف پاکستان نے مختلف مفاد عامہ کے کیسوں کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر کھڑے مظاہرین کو اپنے چیمبر میں باری باری بلا لیا اور ان کے مسائل سنے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر مظاہرین میں پی ایچ ڈاکٹرز،لیسکو کنٹریکٹ انجینئرز ،شیخوپورہ میںجعلی پیر کی جانب سے مسجد پر ناجائز قبضے کیخلاف لواحقین اور زیادتی کے بعد قتل ہونے والی لڑکی کے لواحقین سمیت اداکارہ لیلیٰ بھی انصاف کے حصول کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر موجود تھیں۔