پاکپتن میں بدترین لوڈ شیڈنگ ،روزدار اور نمازی پریشان

اتوار 10 جون 2018 21:40

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) ماہ رمضان میں پاکپتن اور گردو نواح میں سحر و افطار اور نماز کے وقت واپڈا کی غیر اعلانیہ18گھنٹوں کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری شہر اندھیروں میں ڈوب گیا نمازی شہری تاجر طلباء سرا پا احتجاج حکومت کو بد دعائیں تفصیلات کے مطابق پاکپتن اور گردو نواح میں ماہ رمضان کے آغاز پر درجہ حرارت45ڈگری کے دوران شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی غیر اعلانیہ18گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے بار بار بجلی کی آنکھ مچولی سے روزہ دار بلبلا اٹھے مساجد اور گھروں میںپانی نہ ہونے کے باعث نمازی وضو کر نے سے محروم ہیں واپڈا حکام نے حکومتی اعلان کے باوجود بد ترین لوڈشید کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے جس سے شہریو ں روزہ داروںمیں واپڈا حکام کے خلاف شدید غم، و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے شہری حلقوں نے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف وزیر اعظم پاکستان، وزیر پانی وبجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔