Live Updates

شریف برادران نجم سیٹھی نہ ملنے پرکافی پریشان ہے،فرخ جاوید مون

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلی حسن عسکری کیخلاف(ن)لیگیوں کی پروپگنڈا مہم قابل مذمت ہے، شریف برادران’’ نجم سیٹھی‘‘ نہ ملنے کیوجہ سے کافی پریشان ہے کیونکہ انہیں تودھاندلی اورپنکچرلگانے کی پرانی عادت ہے لیکن اس باران کی چیخوں سے لگ رہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پنکچرنہیں لگیں گے۔

افطارڈنرسے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ عمران خان کی بڑھتی مقبولیت نے جاتی امرا کے شہزادوں کوذہنی مریض بنادیا ہے انہیں خواب میں بھی اب عمران خان ہی نظرآتے ہیں کیونکہ انہیں پتا چل گیا ہے کہ ملک کے اگلے وزیراعظم عمران خان ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست کو شریف خاندان ،زرداری خاندان سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے آئندہ الیکشن میں شریف برادران،زرداری ،مولانا فضل الرحمان کی ڈگڈگی نہیں بجے گی ،پچیس جولائی کونئے پاکستان کا سورج طلوع اورشریف خاندان کی کرپشن کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ فرسودہ نظام نے نوجوانوں کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا،عوام تبدیلی اورملک بچانے کیلئے 25جولائی کوگھروں سے باہرنکل کربلے پرمہرلگائیںاورتحریک انصاف کوبھاری اکثریت دلوائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات